26 جنوری، 2023، 12:43 PM

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان:

پاک ایران وزرائے خارجہ کی تاشقند میں مثبت ملاقات ہوئی/قرآن کی بےحرمتی اسلامو فوبیاذہنیت کی عکاس ہے

پاک ایران وزرائے خارجہ کی تاشقند میں مثبت ملاقات ہوئی/قرآن کی بےحرمتی اسلامو فوبیاذہنیت کی عکاس ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اسلاموفوبیا ذہنیت کے عکاس ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے۔ ایسی حرکتیں اسلامو فوبیا ذہنیت کی عکاس ہیں۔ پاکستان نے ہالینڈ اور سویڈن کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ای سی او کانفرنس میں شرکت کی۔ باکو میں چارٹرآف ریسرچ سینٹر کے قیام پر اتفاق کے علاوہ تجارتی وعلاقائی رابطوں کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلی پر بات ہوئی۔ وزیرخارجہ نے ایران ازبکستان ترکیہ سمیت خطے کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔

News ID 1914394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha